بر طانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی ثقافتی شخصیت رضیہ چودھری کی جانب سے نوشین اور ندیم کو شادی کی سالگرہ پر سپرائز پارٹی

Spread the love

بر طانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی ثقافتی شخصیت رضیہ چودھری کی جانب سے نوشین اور ندیم کو شادی کی سالگرہ پر سپرائز پارٹی۔ مانچسٹر رپورٹ -چودھری عارف پندھیر۔ بر طانیہ کی کاروباری شخصیت محمد ندیم اور سماجی راہنما نوشین کی شادی کی 21 سالگرہ اولڈھم کے جانی گرل ریسٹورنٹ میں منائ گئ سر پرائز پارٹی بر طانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی لیڈی ونگ نارتھ ویسٹ کی صدر رضیہ چودھری کی جانب سے دی گئ پارٹی میں کاروباری سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی فنکشن میں میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا پارٹی میں میوزک کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا جس میں افتخار ڈار-کاشف علی -اور ملک تنویر نے اپنی مد بھری آواز کا جادو جگا کر محفل لوٹ لی – اس موقع پر میزبان (1)رضیہ چودھری نے کہا کہ ندیم اور نوشین میری فیملی کی طرع ہیں میں نے گورنمنٹ برطانیہ کی ہدایت کے مطابق مختصر دوستوں کو بلا یا سابقہ پاکستانی کرکٹر (2)طارق محمود نے کہا کہ میں رضیہ باجی کو اس بات کا کریڈٹ دیتا ھوں کہ انہوں نے ھمیشہ اپنے دوستوں کی خوشیوں کو رونق بخشی-(3)مس زریں نے کہا کہ کوڈ کے اس ماحول میں رضیہ باجی نے سب کو اکٹھا کر کے خوشیاں بانٹی (4)- مسز نوشین نے انکے اعزاز میں سرپرائز پارٹی کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ آپکی رضیہ نے ھر موقع پر ھمارا ساتھ دیا میں اور ندیم ھمیشہ انکے شکر گزار رھیں گے – اس موقع پر مانچسٹر کی کاروباری شخصیت اور پی ٹی آئ کے (5)راہنما علی اون اور گلوکار(6) کاشف علی نے نوشین اور ندیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہا ر کرتے ھوئے رضیہ باجی کا خصوصی شکریہ ادا کیا -تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر بر طانیہ راجہ مقصود حسین -راجہ شبیر کاکڑوی-عاطف ریاض- ظہیر عباس چودھری- افتخار ڈار -انیسہ ملک -نے خصوصی شرکت کی آخر میں لوگ جانی گرل ریسٹورنٹ کے دیسی اور کانٹینینٹل کھانوں سے لطف اندوز ھوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں