شاندانہ حمید نائب صدر، چاند بی بی جنرل سیکرٹری، قراتہ العین جوائنٹ سیکرٹری، روزینہ تبسم فائنانس سیکرٹری منتخب۔
پشاور(چیف اکرام الدین) خیبر پختون خواہ میں خواتین کو پیشہ ورانہ تربیت اور انہیں روزگار کی نئے تخلیقاتی آئیڈیاز دینے کی تنظیم وومن بزنس اینڈ سکلز ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ہفتہ کے روز پشاور میں ہوئے متعلقہ تنظیم کی کمیٹی برائے انتخابات کے مطابق ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نیلو فرسمی صدر منتخب ہوئی ہیں جبکہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کیلئے بھی کامیاب امیدواروں کا اعلان ہوا ہے نو منتخب صدر نیلو فرسمی ایسوسی ایشن کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ خواتین کو برسر روزگار بنانے کیلئے انہوں نے نئی تخلیقی سوچ کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے جو بین الاضلاع سطح پر خواتین کو سکلز ڈویلپمنٹ کی تربیت دیں گی واضح رہے کہ وومن بزنس اینڈ سکلز ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کی کابینہ میں شاندانہ حمید نائب صد، چاند بی بی جنرل سیکرٹری، قراتہ العین جوائنٹ سیکریٹری، روزینہ تبسم فائنانس سیکرٹری، ڈاکٹر عاصمہ آفس سیکرٹری اور مہوش خان سیکرٹری اطلاعات شامل ہیں نیلو فرسمی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ خواتین کو روزگار بنانے کیلئے تمام صلاحتیوں کو بروئے کار لاوں گی جبکہ ایسوسی ایشن گزشتہ کئی سالوں سے فعال ہے اور خواتین کیلئے مختلف قسم کی تربیتی ورکشاپس منعقد کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کا مقصد نہ صرف خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں خودمختار بنا کر معاشرے میں اصل مقام دلانا ہے ایسوسی ایشن کی صدر نیلو فرسمی نے خواتین کی روزگار کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں نصب سے زائد خواتین غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور موجودہ دور میں یہ وقت کا اہم تقاضہ ہے کہ ان خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔