وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) تھانہ سٹی وزیرآباد نے اسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز احمد کی رپورٹ پر فرقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علامہ ظہیر ڑیشان. علامہ محمد حسین جلوی.صدا حسین ورک.جری شاہ.سجاد رضا. منتظر حسین. تنویر پپو شاہ.سمیت 1200 سے زائد مردوں. عورتوں اور بچوں کے خلاف جی ٹی روڈ پر اللہ والا چوک سے مولانا ظفر علی خاں چوک بائی پاس تک غیر قانوتی ریلی نکالنے . فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے.جی ٹی روڈ بلاک کرنے اور لاوڈ سپیکر کا ناجائز استعمال کرنےپر/16MPO/ ت پ 431 / پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے. یہ امر قابل ذکر ھے کہ دیگر مسالک اور جماعت اسلامی کے قائدین نے دو دن قبل سب ڈویژنل پولیس آفیسر سے ملاقات کرکے مذکورہ ریلی بارے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا مگر پولیسں کی بھاری نفری کے باوجود ریلی کو روکنے کی کوشش نہ کی گئی
