جہلم میونسپل کارپوریشن دفتر میں عرصہ دراز سے سیاسی اثرو رسوخ کے حامل افسران و اہلکاروں کی تاحال کسی دوسری تحصیل میں ٹرانسفر نہ ہو سکی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)جہلم میونسپل کارپوریشن دفتر میں عرصہ دراز سے سیاسی اثرو رسوخ کے حامل افسران و اہلکاروں کی تاحال کسی دوسری تحصیل میں ٹرانسفر نہ ہو سکی، سیاسی بنیادوں پر تعینات افسران و اہلکاروں نے محل تعمیر کر لئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن میں اکثر وبیشتر افسران و اہلکار ایسے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو سیاسی جماعتوں کے عمائدین کے ساتھ راہ و رسم قائم ہونے کی بنیاد پر پچھلی کئی دہائیوں سے میونسپل کارپوریشن جہلم میں مختلف شعبوں اور مختلف برانچز میں کام کرکے دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں، افسران و اہلکاروں نے سیاسی جماعتوں کے عمائدین کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے اپنی نوکریاں ایک ہی شہر میں مکمل کر لیتے ہیں، یہاں قابل زکر امر یہ ہے کہ اکثر ملازمین نے شیشہ نما گھر تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ لکثری گاڑیاں خرید رکھی ہیں، جن کی تنخواہ محض چند ہزار روپے ہے، اور ملازمین کے بچے اعلیٰ سکولوں میں ماہانہ ہزاروں روپے فیسیں ادا کرکے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کروا کر کرپشن لوٹ مار، بدعنوانی میں شامل افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع بدر کیا جائے تاکہ میونسپل کارپوریشن کو مالی بدعنوانی سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں