: لندن (عارف چودھری ) پولیس نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف شکائت کوناقابلِ کاروائی قرار دے دیا میٹ پولیس نے بتایا کہ ایون فیلڈ یا ہائیڈ پارک میں چھ سے زیادہ افرد کے جمع ہونے کی شکائت پر کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ہے،اگر شکائت میں کوئی قابلِ گرفت عمل پایا جاتا تو ضرور کارروائی کی جاتی۔
یادرہے کہ ہفتے کے روز ٹویٹر صارف نے ایونفیلڈ اور ہائیڈ پارک میں میاں محمد نواز شریف کے ساتھ چھ سے زائد افراد جمع ہونے کی شکائت کی تھی۔پولیس نے صارف سے ثبوت بھی طلب کئے لیکن کوئی قابلِ اعتراض سرگرمی نہیں پائی گئی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سخت ایس او پیز اپنائے جارہے ہیں اور 6 سے زائد لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہے جبکہ سماجی دوری بھی یقینی بنانے کے احکامات ہیں، ایسے میں نوازشریف کی ایک ویڈیو پر لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو شکایت کی تھی کہ یہ لوگ سماجی فاصلہ نہیں رکھ رہے
