بر طانیہ کی سیاسی سماجی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ لیڈی ونگ کی صدر رضیہ چودھری کی پاکستانی قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر سے انکے آفس میں ملاقات

Spread the love

مانچسٹر (عارف چودھری) بر طانیہ کی سماجی سیاسی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ لیڈی ونگ کی صدر رضیہ چودھری کی قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر سے انکے دفتر میں ملاقات کی -ملاقات میں رضیہ چودھری سب سے پہلے طارق وزیر کو مانچسٹر آنے پر خوش آمدید کہا اور پھول پیش کئے اور کمیونٹی کے لئے اپنے کام کی تفصیلات بتائ اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ جب سے انہوں نے چارج سنبھالا ہے تو انہوں نے گریٹر مانچسٹر کے مختلف ٹاؤنز کا دورہ کرکے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کرکے انکے مسائل سنے اور انکو حل کرانے کا وعدہ کیا میں اپنی رضامندی سے مانچسٹر آیا ھوں انہوں نے مزید کہا کہ میں کمیونٹی کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ھوں اسی لئے حکومت پاکستان نے ہمیں یہاں بھیجا مجھے کمیونٹی کا کوئ فرد دفتر آکر مل سکتا ھے -رضیہ چودھری نے قونصل جنرل طارق وزیر کی سوچ و فکر اور خدمت کے جزبہ کو قابل ستائش قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ محترم طارق وزیر پاکستانی کمیونٹی کی امیدوں پر پورا اتریں گے رضیہ چودھری نے نے قونصل جنرل کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں