جہلم موسم سرما کے آغاذ کے ساتھ ہی شہر بھر میں خشک لکڑیوں، گیس سلنڈرز، کوئلہ کے نرخوں میں بھی بے پناہ اضافہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم موسم سرما کے آغاذ کے ساتھ ہی شہر بھر میں خشک لکڑیوں، گیس سلنڈرز، کوئلہ کے نرخوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جس سے ان چاروں اشیاء کو بطور ایندھن استعمال کرنے والی خواتین کی چیخیں نکل کر رہ گئی ہیں، آئندہ دو ہفتوں میں خشک سردی کی شدت میں مزید اضافے پر ان کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہاہے جبکہ شہر بھر کے نصف سے زائدعلاقوں میں سوئی گیس کا پریشر بھی کم ہوکر رہ گیا ہے، لکڑی کے ٹالوں پر بطور ایندھن استعمال کی جانے والی خشک لکڑی کی قیمت اضافہ کے ساتھ فروخت کی جارہی ہے۔ دوسری جانب کوئلے، مٹی کا تیل، گیس سلنڈرکی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کر کے فروخت شروع کر دی گئی ہے، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس اہم مسئلے کی جانب توجہ دینا ہوگی تاکہ شہری ارزاں نرخوں پر ایندھن کا استعمال کرکے سردی کا موسم بہتر انداز میں گزار سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں