حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد کرتے ہیں اس سلسلے میں یکم نومبر کو جشن آذادی گلگت بلتستان کے پر مسرت موقع پر آذادی کے ہیروز، شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے شاندار پروگرام کریں گے جبکہ اس سلسلے میں معزز مہمانوں کے آمد پر انکا پرتپاک استقبال کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کے جانب سے روائیتی مہمان نوازی کا تسلسل برقرار کھیں گے شہر کو دلہن کی طرح سجادیں گے اور صفائی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں گے اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر اپنی ٹیم کے ہمراہ ہمہ وقت چوکس رہیں گے ائیرپورٹ، چنار باغ یادگار شہداء، ریور ویو روڈ تا گورنر ہاوس تک حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے مجسٹریٹس، پولیس، رینجرز چوکس ڈیوٹی کریں گے اپنی زمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے کیلئے متعلقہ آفیسران الرٹ ہونگے یہ باتیں انہوں نے منگل کے روز چیف کواآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد کے ہمراہ رتحصیل اور میونسپل کارپوریشن کے آفیسران کے ساتھ اہم اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے تمام آفیسران سے کہا کہ وہ اپنی مہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کرنے کیلئے ابھی سے تیاری کریں، یکم نومبر گلگت بلتستان کا جشن آذادی کے موقع پر معزز مہمانوں کی آمد ہمارے لئے اعزاز سے کم نہیں اپنے مہمانوں کو شاندار الفاظ میں خیرمقدم کریں گے، جگہ جگہ خیر مقدمی کلمات پر مشتمل بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کی جائیں گی جبکہ شہرکو دلہن کی طرح سجادیاجائے گا ائیرپورٹ سے ریور ویو روڈ، چنار باغ یادگار شہدازء، فاطمہ جناح ڈگری کالج روڈ، گھڑی باغ،تا گورنر ہاوس تک خصوصی حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ یکم نومبر گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک تاریخی دن ہے اس دن انہوں نے اپنے ذور بازو سے آذادی حاصل کرکے ڈوگرہ راج کو ٹھوکر مارکر ملک پاکستان سے الحاق کیا ہے جس کو ہم اپنے لئے اعزا سمجھتے ہیں آج ہم پاکستان جیسے بڑے اسلامی ملک کا آذاد شہر ی کے طور پر اپنی زندگی بسر کررہے ہیں ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اجلا س کے موقع پر بلدیہ عظمیٰ، محکمہ بی اینڈ آر، گلگت ڈویلپمٹ اتھارٹی، محکمہ برقیات، واسا اور تحصیل کے آفیسران نے شرکت کی، شرکاء نے اپنے اپنے اداروں کے جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی