گلگت (پ ر) شہر میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، ڈپٹی کمشنر گلگت کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے شہر کو چار سیکٹروں میں تقسیم کرکے ناکوں پر مجسٹریٹس اور بلدیہ فورس کے جوانوں کی ڈیوٹیاں لگادیں اب کوئی بھی شہر ی بغیر فیس ماسک شہر میں داخل نہیں ہوسکتا،کریک ڈاون کے دوران گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے درجنوں افراد پر جرمانے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویژنل مجسٹریٹ و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس نے شہرکے مختلف جگہوں پر ناکوں پر چھاپوں کے دوران گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے درجنوں افراد پر فیس ماسک استعمال نہ کرنے والوں پر جرمانے کئے، اس موقع پر انہوں نے کورونا وائر س SOPs پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کے حکمنامہ سے آگا ہ کیا، اب کوئی رعائت نہیں ہوگی، عوام احتیاط سے کام لیں، کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سماجی دوری، فیس ماسک کا استعمال، اور سینی ٹائزرکا استعمال یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہونگے، کورونا وائرس کی دوسری خطرناک اور جان لیوا ثابت ہورہی ہے اس سے تدارک کیلئے ہم سب محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کرنا پڑے گا عوام تعاون کریں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہیں
