ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اخترنے میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اخترنے میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ہے اس موقع پر انہوں نے ریسکیو 1122،سول ڈیفنس اور میونسپل کمیٹی کے افسران کوانتظامات مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ پور ی امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے، اس پرمسرت موقع پرمیلاد جلوسوں کے شرکاء کیلئے سکیورٹی،صفائی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے جائیں گے،حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت،اوقات کار،جلوس روٹس کی پابندی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹر میونسپل کارپوریشن نے چیف افسران کو ہدایت دی کہ میلاد جلوسوں کے راستوں پر صفائی ا ور لائٹنگ کے انتظامات یقینی بنایں جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ربیع الااوال خوشیوں کا مہینہ ہے اور یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ اس ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ز،سی او ہیلتھ،سیکریٹری ڈی آرٹی اے،انچارج ریسکیو 1122اور دیگر موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں