ساہیوال آصف ندیم//چیچہ وطنی صوبائی وزیرملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو سستی اشیاء صرف کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہی ہے جس میں صوبے بھر میں 3سو سے زائد سہولت بازاروں کا قیام،منڈیوں میں اشیاء صرف کی نیلامی کی مانیٹرنگ اور پرائس مجسٹریٹس کی مسلسل چیکنگ کو یقینی بنانا ہے -اپوزیشن مہنگائی کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی انہیں چاہیے کہ وہ الزام تراشی کی سیاست کرتی ھے -انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزراء تمام اضلاع میں دورے کر کے قیمتوں کی نگرانی کر رہے ہیں -ایندہ چند دنوں میں اپ کو مزید بہتری ملے گی
