وزیر آباد(نامہ نگار ) تعلیمی غنڈوں نے جی ٹی روڈ کو وزیرستان بنا دیا.آذادانہ فائرنگ سے عوام کی دوڑیں لگ گئیں،علاقہ سنسان اور ٹریفک بلاک ھو گئی پولیسں کی غفلت سے ھزاروں طالب علموں کی زندگیوں کو خطرہ لا حق ھو گیا.تفصیلات کے مظابق جی ٹی روڈ پر الہ آباد سے باب وزیر آباد تک درجنوں نجی و سرکاری سکول اور کالجز کی وجہ سے یہ علاقہ تعلیمی زون بن چکا ھے جہاں نرسری سے پوسٹ گریجوایشن تک کی کلاسز کے ھزاروں طلباء طالبات تعلیم حاصل کرتے ھیں. علاقہ میں قائم بعض نجی کالجز کے آوارہ مزاج طالب علموں نے باقاعدہ مسلح گروپ تشکیل دے رکھے ھیں اور متحارب گروپوں کے طالب علموں نے اپنے بیرونی ساتھیوں کی مدد سے آمنے سامنے اور آزادانہ ھوائی فائرنگ کو معمول بنا لیا ھے غنڈہ عناصر کی ائے روز آذادانہ فائرنگ سے تعلیمی زون وزیرستان ایجنسی کا روپ دھار گیا ھے جہاں کسی وقت بھی قتل و غارتگری کا بازار گرم ھو سکتاہے،اور معصوم جانوں کے ضیاع کا خطرہ ھے.آذادانہ غنڈہ گردی کے اس ماحول میں تھانہ صدر پولیسں اور مقامی انتطامیہ مسلحہ تعلیمی غنڈوں کے سامنے بے بس تماشائی بن کر رہ گئی ھے.عوامی سماجی حلقوں کا بیان ھے کہ پولیسں کی مجرمانہ غفلت اور متعلقہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی چشم پوشی لمحہ فکریہ ھے اور کسی جانکاہ حادثہ کی ذمہ داری ان پر عائد ھو گی.انہوں نے مطالبہ کیا ھے عوام اور ھزاروں طلباء وطالبات کے تحفظ کےلئے علاقہ میں پولیس گشت کا نظام موثر بنا کر مسلح گروپوں کی سرکوبی کے لئے ھنگامی ایکشن ترتیب دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
