چوہدری اظہر نوید (مرحوم) شرافت کے علمبردار

Spread the love

تحریر :: مولانا قاری عبد الشکور قادری

برادرم چوہدری اظہر نوید مرحوم ومغفورکے اچانک انتقال کی انتہائ افسوسناک خبر ملی سن کر بہت دکھ اورافسوس ہوا۰ وُہ ہمارے بہت ہی اچھے دوست اور بھائ تھے ۰ اُن سے میرا تعلق تقریبا پچھلے30/25 سال پر محیط ہے۰ وہ انتہائ شریف النفس انسان تھے ۰بہت ہی متحرک اور کمیونٹی کی خدمت کرنے والے۰اُن کے انتقال سے نہ صرف اُنکے خاندان کا اور اُنکے گھر والوں کا نقصان ہوا بلکہ ہماری ساری کمیونٹی کا بھی نقصان ہوا۰ اسی طرح کسگمہ /کھلابٹ والے لوگ بھی اُن کے پیار اور شفقتوں سے محروم ہو گۓ ۰ اُن کے انتقال سے جو خلا پیدا ہُوا وُہ کبھی بھی پُر نہیں ہو سکے گا۰اُن کی سیاسی سماجی اور مذہبی خدمات کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۰موت  ایک اٹل حقیقت ہے اس سے کسی کو چھٹکارا نہیں ۰لہذا ایسے میں ایک مسلمان کو صبر کی تلقین کی گئ ہے۰میں اُنکےصاحبزادے چوہدری کامران نویدسمیت تمام گھر والوں ،اُنکے اعزہ واقربا انکے دوست احباب سے فردا فردا تعزیت کرتا ہوں۰
اور رب ذوالجلال کی بارگاہ میں دست بدعا ہوں کہ وہ چوہدری اظہر نوید مرحوم ومغفور کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرماۓ۰ان کی قبر کو اپنے نور سے منور فرماۓ اُنکے تمام لواحقین کو صبر جمیل اور اس پر اجر جزیل عطا فرماۓ ۰ آمین ثم آمین
اللهم اغفر له وارحمه واسكنه وأدخله في الجنة الفردوس الأعلى ووسع مدخله واكرم نزله ونور قبره واجعله روضة من رياض الجنة بحق النبي الكريم سيد المرسلين وخاتم الأنبياء والمرسلين سيدنا محمد صلى الله عليه وسلم.
آمين يارب العالمين بحق النبي الكريم سيد المرسلين وخاتم الأنبياء والمرسلين سيدنا محمد صلى الله عليه وسلم.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں