بے روزگاری اور غربت سے تنگ میرج ھالز اور مارکیز کے سینکڑوں محنت کش اور مالکان سڑکوں پر آگئے

Spread the love

وزیرآباد ( طارق ملک بیورو چیف) بے روزگاری اور غربت سے تنگ میرج ھالز اور مارکیز کے سینکڑوں محنت کش اور مالکان سڑکوں پر آگئے.جی ٹی روڈ بلاک ھو گیا. تفصیلات کے مظابق حکومت کی جانب سے میرج ھالز اور مارکیز کے غیر دانشمندانہ فیصلے کے خلاف ڈویژنل سطح پر جانے والے احتجاج میں وزیرآباد سے بھی سینکڑوں محنت کشوں اور مالکان نے شرکت کی جس میں حکومتی جماعت کے عہدیداران اور کارکن بھی شامل تھے.ایسوسی ایشن کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں کی ظالمانہ غیر دانشمندانہ پالیسیوں سے تنگ آ چکے ھیں اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے عہدیداران اور کارکنوں کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج اس بات کا غماز ھے کہ حکمرانوں کے عوام دشمن فیصلے اسے منطقی انجام کی طرف لے جا رھے ھیں.پولیس نے احتجاج میں شامل ھونے والے تحریک انصاف تحصیل وزیرآباد کے عہدیداران سمیت محمد افضل چیمہ.وقار اشرف کلیراوردیگر چالیس نامزد اور ایک سو سے زائد دیگر افراد کے خلاف 506/431/147 /149./341اور 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر لیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں