جہلم تھانہ سول لائن کے نکے تھانیدار کی تھانہ سول لائن میں دبنگ انٹری

Spread the love

جہلم(عامرکیانی +عبدالغفارآذاد)جہلم تھانہ سول لائن کے نکے تھانیدار کی تھانہ سول لائن میں دبنگ انٹری، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مرزا فیاض نے اسلام پورہ سے منشیات فروش کو پکڑ کر معاملات کر لئے۔ نکے تھانیدار مرزا فیاض نے منشیات فروش سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور 4 کلو گردا برآمد کرکے چھو منتر کر دیا۔انتہائی باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ سول لائن میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر مرزا فیاض نے اسلام پورہ میں چھاپہ مارکر منشیات فروش کے گھر سے 4 کلو اعلیٰ کوالٹی کا گردا برآمد کیااور منشیات فروش کے گھر موجود 1 لاکھ 50 ہزار نقدی بھی اپنی تحویل میں لی، باوثوق زرائع کے مطابق 3 نومبر کی شام کو تھانہ سول لائن کے اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر اسلام پورہ میں اس وقت کارروائی کی جب منشیات کا ڈیلر جس کا تعلق کسی دوسرے ضلع سے ہے جہلم کے علاقہ اسلام پورہ کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش شرافت عرف شپو کو گردا دے کر جا چکا تھا تو مرزا فیاض نے چھاپہ مارکر گھر کی تلاشی لی اور دوران تلاشی 4 کلو اعلیٰ کوالٹی کا گردا اور 1 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اپنی تحویل میں لے لی، جبکہ منشیات فروش شرافت عرف شپو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، مرزافیاض نے شرافت عرف شپو کے والد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، اس طرح بدنام زمانہ منشیات فروش نے مقامی سفید پوشوں کی مدد سے مرزا فیاض کے ساتھ معاملات طے کئے برآمد ہونے والی منشیات اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی مرزا فیاض نے اپنے پاس رکھ لی اور شرافت عرف شپو کے والد کو اپنی عدالت سے باعزت بری کر دیا۔ اس حوالے سے ترجمان پولیس چوہدری عمران نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ مرزا فیاض نے اسلام پورہ میں چھاپہ ضرورمارا تھا لیکن پیسے اور گردا لینے والی بات میں کوئی حقیقت نہیں اگر شرافت شپو کہیں مل گیا تو اس کو گرفتار کر کے مقدمہ ضرور درج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں