جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نیکوکرہ نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پنڈ دادنخان اور کھیوڑہ کے مختلف ہول سیل ڈیلرز و چینی کے گوداموں پر چھاپہ مارا، ریٹس، معیار کا جائزہ لیا، زائد نرخوں پر فروخت کی جانے والی چینی کو سیل کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں سرکاری نرخوں پر فی کلو 81 روپے کے حساب سے فروخت کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروایاں عمل میں لائیں گے اے سی نے کہا ہے کہ مصنوئی مہنگائی کی رک تھام کے لئے ایسے کاروباری مرکز کے بارے شکایات درج کروائیں، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترنے کہا ہے کہ میریٹ کی بنیاد پر سرکاری نرخوں پر چینی کی فرخت کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں کارروایاں جاری رہیں گی۔
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین