علامہ اقبال نے نوجوان نسل کو عالم اسلام کا مستقبل قرار دیتے ہوئے شاہین کا استعارہ استعمال کرکے ان میں پانچ خوبیوں کو نمایاں کیا ہے

Spread the love

ساہیوال (آصف ندیم )علامہ اقبال نے نوجوان نسل کو عالم اسلام کا مستقبل قرار دیتے ہوئے شاہین کا استعارہ استعمال کرکے ان میں پانچ خوبیوں کو نمایاں کیا ہے جن میں خود داری،غیرت،بلند پرواز،تیز نگاہ اور کسی ایک جگہ کا اسیر نہ ہونا شامل ہے -نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے فلسفے کی غرض و غایت کو سمجھیں اور اپنے آپ کو اسلاف کی روایات کو آگے بڑھانے کے لئے تیار کریں -فکر اقبال ہر نوجوان تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ ہماری نئی نسل پاکستان کی نظریاتی اساس سے واقف ہو -یہ بات ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام چیچہ وطنی میں علامہ اقبال عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی- ‘نسل نو کا اقبال، اہمیت اور معنویت’ کے موضوع پر ہونے والی اس کانفرنس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کامران،ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین،یونیورسٹی آف بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیق اور کینڈا سے سید تقی عابدی نے مکالے پیش کئے جبکہ مہمانان خصوصی تحریک انصاف کے سینئر رہنما رائے حسن نوازخاں،ممبر قومی اسمبلی راے مرتظی اقبال نے خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں