چیچہ وطنی۔تھانہ شاہ کوٹ کے نواحی گاؤں 34 چودہ ایل میں شادی سے انکارپر 21 سالہ لڑکی کا قتل

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم//چیچہ وطنی۔تھانہ شاہ کوٹ کے نواحی گاؤں 34 چودہ ایل میں شادی سے انکارپر 21 سالہ لڑکی کا قتل
چیچہ وطنی ملزم نے فائرنگ کرکے جواں سال لڑکی کو قتل کردیا ۔
چیچہ وطنی ۔ملزم موقع سے فرار۔
چیچہ وطنی تھانہ شاہ کوٹ کے نواحی گاوں 34 چودہ ایل میں21 سالہ راشد بی بی کھیتوں میں دیگر خواتین کے ہمراہ کپاس کی چناٸی میں مصروف تھی کہ اسی دوران 40 kb بوریوالہ کا رہاٸشی ملزم غلام مصطفی 125 پر کھیتوں میں آ گیا اور مقتول کو زبردستی اسلحہ کے زور پر بازو سے پکڑ کر گھیسٹتے ہوٸے لے جانے لگا۔ موقع پر موجود دیگر خواتین نے شور مچانا شروع کر دیا ۔ شور کی آواز سن کر قریبی کھیتوں سے لوگ ا س طر ف آٸے ۔ ملزم نے لوگوں کو اپنی طرف آتے دیکھا تو لڑکی پر پسٹل سے فاٸر کردیا۔ راشدہ بی بی فاٸر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گٸی ملزم اسلحلہ لہراتے ہوٸے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ کوٹ ماجد اشفاق موقع پر پہنچے پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی تھانہ شاہ کوٹ پولیس نے مقتولہ کے والد محمد اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں