گلاسگو میں بھی کرونا کے وار جاری

Spread the love

گلاسکو (عارف چودھری)

گلاسگو میں بھی کرونا کے وار جاری ھیں۔گلاسگو کے مشہور سیاسی و کاروباری شخصیت ارشد پریمی جن کی عمر 59 سال تھی ھیمائیر ھسپتال ایسکلبرائیڈ میں انتقال کر گئے ۔کرونا نے ایک اور جان لے لی۔۔ارشد پریمی کا تعلق سندھ کے علاقہ سانگھڑ سے تھا اور وہ فنکشنل مسلم لیگ کے سرگرم رکن بھی تھے۔۔اور گزشتہ کئی برسوں سے گلاسگو میں مقیم تھے ۔اور پھولوں کے کاروبار سے وابسطہ تھے۔۔مرحوم نے سوگواران میں ایک بیوہ ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ھے اور خالق حقیقی سے جا ملے ھیں۔گلاسگو میں بسنے والی ایشائی کمیونیٹی ان کے غم میں شدید اداس ھے اور انکی مغفرت کیلئے دعائیں کر رھی ھے۔۔مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر گلاسگو میں ادا کر دی گئ

مرحوم کی بیوہ نے گفتگو کرتے ھوئے بتایا کہ ارشد پریمی کی دو دن قبل اچانک طبعیت خراب ھوئی اور سانس کی شدید تکلیف سے دوچار تھے لہزا انہیں ھیمائیر ھسپتال ایسکلبرائیڈ لیجایا گیا جہاں اگلے دن ہی وہ جان کی بازی ھار گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں