نواب بی بی ویلفئر ٹرسٹ ھسپتال کے چئیرمین چودھری صابر کی جانب سے سرائے مغل میں مستحق لوگوں میں مفت راشن تقسیم کیا گیا

Spread the love

مانچسٹر(عارف چودھری ) نواب بی بی ویلفئر ٹرسٹ ھسپتال سرائے مغل پاکستان کے چئیرمین چودھری صابر کی جانب سے علاقے کے مستحق لوگوں میں مفت راشن تقسیم کیا گیا – یاد رھے کہ ٹرسٹ کے چئیرمین چودھری صابر کی جانب سے بنوایا گیا ہسپتا ل پہلے ھی علاقے کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کر رھا ھے -اس موقع پر لوگوں نے نواب بی بی ویلفئر ٹرسٹ اسکے چئیرمین چودھری صابر اور ٹرسٹ کے اراکین اور ٹرسٹ کو مالی امداد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ نواب بی بی ٹرسٹ ھسپتال جیسے اداروں کو مدد کریں جو لوگوں کی خقیقی معنوں میں مدد فراہم کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں