ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال امیرتیمورخان نے کہاہے کہ عوام الناس کے ساتھ یکساں رویہ اور انصاف یقینی بنایا جائے

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم:چیچہ وطنی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال امیرتیمورخان نے کہاہے کہ عوام الناس کے ساتھ یکساں رویہ اور انصاف یقینی بنایا جائے ہر آنے والا سائل اللہ کی جانب سے امتحان سمجھ کر ڈیل کریں ملزم اور مدعی دونوں انصاف کے لیے برابری کے حقدار ہیں۔ ان خیالات کا اظہارسرکل افسران،ایس ایچ اوزو لیڈیز سٹاف سے میٹنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی صورت حال میں سب سے پہلے پولیس کو پکارتے ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ آپ لوگ معاشرے میں اپنی حیثیت اور اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے ساتھ برابری کا سلوک کریں یکساں انصاف و رویہ کو یقینی بنائیں، آنے والا شخص خواہ ملزم ہو یا مدعی دونوں انصاف کے لیے برابری کے حق دار ہیں اور ہر آنے والا شخص اللہ کی جانب سے بھیجا ہوا امتحان ہوتا ہے اس لیے اس طرز پر ڈیل کریں جس میں حصول اللہ کی خوشنودی ہو۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کونکھارنے کے لیے مزید محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام کرنے کی ضروت ہے، کیوں کہ بہتری کی گنجائش بہر حال موجود رہتی ہے۔ نوید رضوان جنرل سیکرٹری انجمن صحافیان چیچہ وطنی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں