پاکستانی نژاد برطانوی شہری ریٹائرڈ فوجی آفیسران کے لیے بنائی گئی فلاحی تنظیم لیبر آرمڈ فورسز چیمپیئنز نیٹ ورک کا رکن نامزد

Spread the love

راچڈیل(عارف چودھری)

برطانیہ کے شہر راچڈیل میں بسنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کونسلر فیصل رانا کو برطانیہ کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے شیڈو وزیر رکن برطانوی پارلیمنٹ جان ہیلی نے ریٹائرڈ فوجی آفیسران کے لیے بنائی گئی فلاحی تنظیم لیبر آرمڈ فورسز چیمپیئنز نیٹ ورک کا رکن نامزد کر دیا جو کے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میڈیا کو دے گئے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کونسلر فیصل رانا کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ شیڈو وزیر رکن برطانوی پارلیمنٹ جان ہیلی نے ریٹائرڈ فوجیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بنائ گئ فلاحی تنظیم لیبر آرمڈ فورسز چیمپیئنز نیٹ ورک کا رکن نامزد کیا ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ میں نے پاکستان نیوی میں 15 سال پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دیں اسکے بعد 1996 کو برطانیہ کے شہر راچڈیل آگیا اب مستقل یہاں ہی رہائش پذیر ہوں ان کا کہنا تھا کہ ریٹائر فوجیوں کے لیے ہم نے کئ بار چیرٹی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے کیونکہ جو افراد فوج سے ریٹائرڈ ہو کر آتے ہیں انکے لیے رہائش کے حصول اور کام وغیرہ کی تلاش میں مشکلات پیش آتی ہیں کیونکہ وہ ایک ایسے ادارے کو چھوڑ کر آتے ہیں جہاں نظم و ضبط مثالی ہوتا ہے اور جب کسی اور جگہ کام کرنے کے لیے جاتے ہیں تو مسائل سے دوچار ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیڈو وزیر جان ہیلی نے اس تنظیم کی داغ بیل اس لیے ڈالی تاکہ مقامی سطح پر ریٹائرڈ فوجیوں کے مسائل سن کر سارے اعداد و شمار اکٹھے کر کے انہیں برطانوی پارلیمنٹ کے اندر اٹھایا جائے تاکہ قانون سازی  ان مسائل کو مدنظر رکھ کر کی جائے اس مقصد کے لیے یہ نیٹ ورک بنیادی حیثیت کا حامل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں