نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا

Spread the love

۔ لندن(عارف چودھری)
بیگم شمیم اختر کی میت جمعے کو لندن سے پاکستان روانہ کی جائے گی، ہفتے کو میت پاکستان پہنچ جائے گی، لندن میں نماز جنازہ کا کل حتمی اعلان کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار کی گفتگو

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا

قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا، سابق وزیرخزانہ اور نوازشریف کے سمدھی اسحاق ڈار نے کہا کہ بیگم شمیم اختر کی میت کو جمعے کو لندن سے پاکستان روانہ کیا جائے گا، جبکہ ہفتے کو میت پاکستان پہنچ جائے گی، لندن میں جمعے کو نماز جنازہ پڑھانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے لندن میں گفتگو تے ہوئے کہا کہ زیادہ امکان ہے کہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے جمعے کو پاکستان بھیجی جائے گی،اور ہفتے کو پاکستان پہنچ جائے گی۔ یہاں پر بھی جنازے کے انتظامات کیے جارہے ہیں، کورونا کلاک ڈاؤن ی وجہ سے تاخیر آرہی ہے۔ جنازے میں بھی 30 سے زیادہ بندے شرکت نہیں کرسکیں گے۔ یہاں پر نمازجنازہ امید ہے کہ جمعرات یا جمعے کو پڑھائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں