امریکہ کے کم سے کم 4 شہروں میں لوگوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے جبری قرنطینہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے
یورپ(چیف اکرام الدین)امریکی عوام کا جبری قرنطینہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ امریکہ کے کم سے کم 4 شہروں میں لوگوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے جبری قرنطینہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکہ کے کم سے کم 4 شہروں میں لوگوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے جبری قرنطینہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا اطلاعات کے مطابق کیلیفورنیا ،فلوریڈا ، اورلینڈو اور کینٹاکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے جبری قرنطینہ کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرین نے جبری قرنطینہ کے قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ہوتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں کا دوبارہ اغاز امریکہ کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی گذشتہ روز اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کو جلد ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں امریکہ صدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے کیونکہ اس کی غفلت ،سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے امریکہ میں کورونا وائرس سے بہت بڑا جانی نقصان ہوا ہے۔