لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو ائی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔چیف اکرام الدین

Spread the love

موصوف پاکستانی دفاع میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہے جو قابل تعریف ہیں۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو ائی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ہمیشہ وطن عزیز کی دفاعی سرحدوں کی حفاظت میں اہم رول و کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں انکے جزبے اور بہادری کو پاکستانی عوام سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک دشمن کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملایا ہے اور ملک دشمن عناصر کو انہوں نے ہمیشہ شکست دی ہے جو ملک اور عوام کیلئے فخر ہے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات ہونا افواج پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے ایسے قابل افسران ہمارے لئے قابل تعریف اور ملک کا اہم سرمایہ ہیں بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کامیابی و کامرانی نصیب کرے تا کہ ملک و قوم اور دفائی سرحدوں کی بہتر سے بہتر خدمت کر سکے چیف اکرام الدین نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں