آل بلوچستان عبدلروف بڑیچ فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پر ہدہ محمڈن کی ٹیم کو مبارکباد، منظور سرپرہ

Spread the love

کوئٹہ:( سید شاہ زیب شاہ) آل بلوچستان عبدلروف بڑیچ فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پر ہدہ محمڈن کی ٹیم کے کوچ مینجر اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہدہ محمڈن کے کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا کہ ہدہ کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، کھلاڑیوں نے سہولیات کے فقدان کے باوجود 124 ٹیموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جو قابلِ فخر ہے، حکومت کو بھی چائیے کہ ان کھلاڑیوں کو مالی تعاون فراہم کرے جس سے یہ کھلاڑی اپنا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لا سکیں، ان تعصرات کا اظہار بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری، سابق ہاکی کے کھلاڑی اور ہدہ ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری منظور سرپرہ انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ ہدہ محمڈن کے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ جیت کر ہدہ کی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا، ہدہ کے کھلاڑیوں نے تمام مسائل کے باوجود اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا، ہدہ کے ان باصلاحیت کھلاڑیوں کے اعزاز میں جلد ہی ایک تقریب منعقد کرینگے تقریب میں کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں