جہلم کا علاقہ وچلہ بیلہ بنیادی سہولیات سے محروم،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم کا علاقہ وچلہ بیلہ بنیادی سہولیات سے محروم، ڈسپنسری قائم ہونے کے باوجود عملہ تعینات نہ ہوسکا، طلبہ و طالبات سکول نہ ہونے کیوجہ سے شہر آنے پر مجبور، صحت کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے مریض موت کے منہ میں جانے لگے، نہ پختہ سڑک نہ پل، علاقہ مکین ڈولی لفٹ کے زریعے دریا عبور کرنے پرمجبور،رہائشی کسی مسیحا کے منتظر، تفصیلات کے مطابق جہلم سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر پکھوال کے مقام پر دریاء پر ڈولی لفٹ نصب ہے جس پر سوار ہوکر وچلہ بیلہ کے رہائشی دریائے جہلم عبور کرکے آنے جانے پرمجبور ہیں، علاقہ مکینوں کے مطابق وچلہ بیلہ سینکڑوں گھروں پر مشتمل 3 آبادیاں موجود ہیں لیکن بجلی کے علاوہ کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں، محکمہ صحت نے علاقہ مکینوں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسپنسری تو قائم کر رکھی ہے لیکن عملہ تعینات نہ ہونے کیوجہ سے علاقہ مکینوں کو ڈولی لفٹ پر سوار ہو کر شہر آنا پڑتا ہے، وچلہ بیلہ کے رہائشی طلبہ و طالبات بھی حصول تعلیم کے لئے ڈولی لفٹ پر سوار ہو کر شہر آتے ہیں سخت سردی اور بارش کے موسم میں بھی بچیاں اور بچوں کو شہر آنا پڑتا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان وچلہ بیلہ کے رہائشیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے دریائے جہلم پر پل تعمیر کرے اور تعلیم و صحت جیسی بنیادی سہولیات مہیاکی جائیں تاکہ وچلہ بیلہ اور ملحقہ آبادیوں کے مکین حکومتی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں