عرب امارت کی ترقی خوشحالی و سلامتی کیلئے دعا گو ہوں۔چیف آرگنائزر یوتھ ونگ یو اے ای
عرب امارت(چیف اکرام الدین) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ ق مرکزی صدر و چیف آرگنائزر یوتھ ونگ یو اے ای متحدہ عرب امارات ذیشان شاہ نے کہا کہ یو اے ای میں مقیم تمام پاکستانی کمیونٹی اور پورے عرب امارات کو دو دسمبر نیشنل ڈے( یوم الوطنی) کی مبارکباد پیش کرتا ہوں تفصیلات رہنما مسلم لیگ ق مرکزی صدر و چیف آرگنائزر یوتھ ونگ یو اے ای متحدہ عرب امارات ذیشان شاہ نے کہا کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اور پورے عرب امارات کو نیشنل ڈے دو دسمبر کی بہت مبارک پیش کرتا ہوں جو پاکستانی اور کسی بھی ملک کے باشندے یہاں زندگی کے کسی بھی شعبہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں انکے لیئے دعا گو ہوں اور خصوصاً بلخصوص محترم جناب شیوخ الامارات کی لمبی صحت تندرستی والی زندگی اور خوشحالی کے لئیے دعا گو ہوں کہ جنکی مہربانی، محبت، بہترین قوانین اور غیر ملکی باشندوں کو مکمل تحفظات کی فراہمی کی بدولت یہاں ہر ملک کا باشندہ زندگی کے تقریباً ہر شعبہ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے اور اپنے اپکو پوری طرح محفوظ سمجھتا ہے اور بھرپور زندگی گزارتا ہے ایک بار پھر سے نیشنل ڈے کی پورے عرب امارات کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اسکی ترقی ،خوشحالی و سلامتی کے لئیے دعا گو ہوں