ساہیوال (آصف ندیم )محکمہ سپورٹس ساہیوال کے زیر اہتمام انٹر کلب پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،پنجاب بھر سے فٹبال کلب کی ٹیموں نے شرکت کی- تفصیلات کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے زیر اہتمام انٹر پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب بھر سے فٹبال کی ٹیموں نے شرکت کی- تمام ٹیموں کے درمیان بہت ہی شاندار مقابلے ہوئے اور انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا -ٹورنامنٹ کا فائنل 114/7-Rاور110/7Rکے درمیان ہوا – مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی- اضافی وقت میں پلنٹی اسٹروک پر 114/7Rکی ٹیم نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی اور ٹورنامنٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کی -ٹورنا منٹ کی دوسری پوزیشن110/7R کی ٹیم نے حاصل کی -اس موقع پر میچ کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم گجر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور دونوں ٹیموں کے بہترین کھیل کی تعریف کی-
