چھوٹے میاں پیرول پر رہائی کے بعد نیشنل ڈائیلاگ کے لیے بے تاب جبکہ بڑے میاں مذاحمت کا ڈھونگ رچارہے ہیں
پی ڈی ایم کے فائنل راؤنڈ کے موقع پر مذاکرات کے نام پر اپوزیشن جماعتوں کے پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی سازش کی جارہی ہے
آل شریف کا سیاسی کھیل ہی”پیسہ پھینک تما شا“دیکھ ہے اب تازہ ترین حساب سمیت ماضی میں خردبرد کرنے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا
آزادی مارچ کے موقع پر آل شریف کی دولت پر رال ٹپکانے والے لہک لہک کر کہہ رہے تھے کہ”وہ مال لگائیں گے اورہم جے یو آئی جان“ اور عملاً ایسا ہی ہوا
کوئٹہ/اسلام آباد(پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ممتاز رہنما سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت مذاحمت اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف مفاہمت کی جانب رواں دواں ہیں۔وہ بدھ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگو اور میڈیاکے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیرول پر رہائی کے بعد نیشنل ڈائیلاگ کے لیے بے تاب قائد حزب اختلاف کے خلاف بھی اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں گھسٹنے پی ڈی ایم کے فائنل راونڈ میں مذاکرات کے ذریعہ اپوزیشن کے پیٹھ میں چھرا گھونپنے والی شخصیت کے خلاف بھی کوئی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی یا بڑے میاں مذاحمت اور چھوٹے میاں مفاہمت کا ڈھونگ ہی رچاتے رہیں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ آل شریف کا سیاسی کھیل ہی ”پیسہ پھینک تماشہ دیکھ“ ہے لیکن اس دور میں چونکہ طلب کچھ زیادہ رہی ہے اب نہ صرف تازہ ترین حساب بلکہ ماضی میں خرد برد کرنے والوں کو بھی حساب دینا پڑیگا۔ایک سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ آزادی مارچ کے موقع پر آل شریف کی دولت پر رال ٹپکانے والے لہک لہک کر کہہ رہے تھے کہ”وہ مال لگائیں گے اورہم جے یو آئی جان“ اور عملاً ایسا ہی ہوا۔