سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی ہم سے بچھڑ گئے

Spread the love

میر ظفراللہ جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔چیف اکرام الدین

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف سیاستدان و سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی طویل علالت کے بعد اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے مرحوم پاکستان کے عظیم سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا تھا گزشتہ روز طویل علالت کے بعد اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں