پولیس تھانہ غلہ منڈی کی کاروائی،موت کے سوداگر گرفتار منشیات کی بھاری مقدار

Spread the love

ساہیوال( آ صف ندیم)پولیس تھانہ غلہ منڈی کی کاروائی،موت کے سوداگر گرفتار منشیات کی بھاری مقدار برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں وہاں کی پولیس ایس ایچ او اے ڈی شاہین کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے گذشتہ روز اسی سلسلہ میں محلہ نور پارک اور شریف کالونی میں کامیاب ریڈ کرکے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں جمشید شیخ سکنہ ڈسپنسری روڈ اور مسماۃ صابراں بی بی سکنہ شریف کالونی کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے پاس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،ملزمان سے برآمد ہونے والی چرس کا وزن ساڑھے چھ کلو (6660 گرام) بنتا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،
اہل علاقہ نے پولیس تھانہ غلہ منڈی کی اس کاروائی پر ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں