جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم شہرسمیت مختلف علاقے جن میں نئی آبادی محلہ کریم پورہ میں پچھلے کئی روز سے بجلی کی غیراعلانیہ بندش سمیت ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کی قیمتی الیکٹرونکس مصنوعات جلنے لگیں، وقفے وقفے سے بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایس ای آئیسکو سرکل جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ نئی آبادی محلہ کریم پورہ کے صارفین کو آئیسکو سرکل واپڈا نے پتھر کے زمانے میں بھیج رکھا ہے، کئی دہائیاں قبل جو ٹرانسفارمر لگایا گیا سینکڑوں کے حساب سے نئے کنکشن لگ جانے کے باوجود متعلقہ سب ڈویژن نے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جس کیوجہ سے گرمیوں کے آغاز پر ہی کئی کئی گھنٹے کی طویل بندش،بجلی کی کمی بیشی اور ٹریپنگ باعث الیکٹرانکس قیمتی مصنوعات جل رہی ہیں صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماہانہ بل بروقت جمع کروادیتے ہیں اس سے قبل متعدد مرتبہ متعلقہ سب ڈویژن اور ایکسین دفتر شکایات کا اندراج کرواچکے ہیں، واپڈا کے افسران ہر ماہ نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کا لالی پاپ دیکر جان چھڑوالیتے ہیں چونکہ گرمیوں کا آغاز ہے آئیسکو سرکل جہلم کے ایس ای، ایکسین اور ایس ڈی او نئی آبادی محلہ کریم پورہ کے صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 سو کے وی کے ٹرانسفارمر نصب کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ صارفین کو موسم گرما میں بجلی کی بندش اور مصنوعات کو پہنچنے والے نقصان کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
کاش حکومت کوئی ایسا بل بھی پاس کرے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہو،تنویر نوشاہی
پاکستان لاھور سے آئے ھوئے مال ون اور ٹینتھ ایونیو کے چیف ایگزیگٹیو رانا امتیاز احمد کے اعزاز میں مرضی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا
پینڈل کے مئیر محمد اسلم جوڑا کی جانب سے مئیر چیرٹیز پینڈل سائیڈ ھوسپیس اور آرمڈ سروسز سپورٹ گروپ کے لئے فنڈ ریزنگ چئیرٹی ڈنر کا اہتمام بینیز ریسٹورنٹ میں کیا گیا
جہلم اشتیاق احمد کی جانب سے دی گئی گیٹ ٹو گیدر پارٹی میں کمرشل کالج سٹارز کی شرکت
مردان تعلیمی بورڈ کی شاندار فتح! ایک گولڈ اور دو سلور میڈلز جیت لیے۔