اردو گلوبل یوکے( مطلوب گجر )
جہلم کرکٹ لیگ JCL کی اوپن Ceremony, آج JCL جہلم کرکٹ لیگ کی اوپن سرمنی Aspre Collage کے اوپن گراؤنڈ میں ہمشیہ کی طرح لیکن SOPs کے مطابق ہوئی۔اس لیگ میں حصہ لینے والی 12 ٹیموں کی طرف سے صرف 3 کھلاڑیوں کو ہی دعوت تھی، کالج کے پرنسپل صاحب، JCL کے فونڈر جناب راجہ طاہر صاحب ,اور JCL کے نئے پریزیڈنٹ جناب جمیل بھٹی صاحب اور JCL کے مختصر سٹاف کی موجودگی میں بہت اچھی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
ماشااللہ، بہت مبارک ہو ساری ٹیموں کو اور بہت شکریہ JCL اور JCLکی مینجمینٹ کا
2015 سے یہ خوبصورت سلسلہ اپنے معاشرے کےلئے کھیل اور کھلاڑی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ایک تاریخ رقم کی جارہی ہے۔
اور اب سے رہبر فاونڈیشن اور JCL کے باہمی تعاون سے یہ قافلہ سارے علاقے کے کھلاڑیوں کےلئے ایک بہت بڑا اور بہت خوبصورت فیصلہ ہے۔
رہبر فاونڈیشن جہلم کے فونڈر ممبر اور جہلم فورم کمپلیٹ مینیجر مانچسٹر برانچ، جناب جمیل بھٹی صاحب کو JCL کی پریزیڈنٹ شپ مبارک ہو۔
امید کی جاتی ہے کہ رہبر فاونڈیشن جہلم اور جہلم کرکٹ لیگ کے تعاون سے اپنے علاقے میں کھیل اور کھلاڑی کو بہت سارے مواقع میسر ہونگے میدان آباد کرنے کے لیے ان شاء اللہ،
جس معاشرے کے شہری اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تو یقینا اس معاشرے میں Youth کا مستقبل روشنی کی ضمانت ہوا کرتا ہے۔
معاشرے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے آپ اپنے حصے کی کوشش ضرور کیجیے اپنے بچوں کے اچھےمستقبل کےلئے۔
