دارالامان میں گھریلوتشدد کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے عورت فا ونڈیشن کے تعاون سے ایک تقریب کا انعقاد

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)دارالامان میں گھریلوتشدد کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے عورت فا ونڈیشن کے تعاون سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈایئریکٹر سوشل ویلفیئرچوہدری واجد حسین نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوے کہا دارالامان کے قیام کا مقصدتشدد سے متاثر ہ خواتین کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ کی فراہمی ہے۔اس اہم ادارے میں پناہ لینے والے تمام خواتین کو بلاامتیاز زندگی کی تمام سہولتیں فراہم کرتے ہیں اور انھیں گھر جیسا ماحول کرنے میں کوشاں ہیں۔جن خواتین کے پاس وکیل نہیں ہوتا ادارہ انھیں وکیل کی خدمات دیتا ہے۔ خواتین کو فری ادویات اور میڈیکل کی سہولتیں دی جاتی ہیں جوخواتین اپنا گھر اور عزیز واقارب چھوڑ کر دارالامان میں پناہ لیتی ہیں اور وہ شدیدذہنی دباؤ کا شکار ہوتی ہیں ان کی بحالی کے لیے سایئکالوجسٹ کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں ادارہ خواتین کو سلائی کڑھا ئی اور دیگر ہنر سکھاتا ہے تاکہ یہ خواتین باعزت زندگی بسر کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں