جہلم گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سول لائن کی مختص کی گئی اراضی پر بااثر افراد نے مویشی باندھ لئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سول لائن کی مختص کی گئی اراضی پر بااثر افراد نے مویشی باندھ لئے۔علاقے میں تعفن کے باعث وبائی امراض پھوٹنے کا اندیشہ لاحق۔علاقہ مکینوں کا ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ ماحولیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق شہر کے وسط میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سول لائن کی مالکیتی جگہ پر بااثر افراد نے مویشی باندھ کر سرکاری اراضی کو مویشیوں کے باڑے میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بھی سرکاری اراضی کے اندر قائم کر لیں، بااثر افراد نے درجنوں بھینسیں اور گائے وغیرہ سرکاری اراضی کے اندرباندھ رکھے ہیں مویشیوں کے فضلات سے علاقے میں تعفن پھیلا ہوا ہے جس کیوجہ سے اردگرد کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گوبر کے تعفن کیوجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا اندیشہ لاحق ہے، علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ ماحولیات سے نوٹس لینے اور سرکاری اراضی کو واگزار کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں