حکومت وقت صحافی برادری کو ریلف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔اکرام الدین

Spread the love

صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دینا حکومت وقت کی اہم زمہ داری بنتی ہے لیکن حکومت وقت کی خاموشی افسوس ناک ہے صحافی حضرات ملک و قوم کا عظیم ترین سرمایہ ہے لیکن حکومت وقت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے روز بروز صحافی حضرات کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے جو صحافت کی توہین ہے صحافی حضرات وہ لوگ ہے جو ہر وقت اور ہر جگہ ہر مشکل حالات سے اپ سب کو اگاہ کرتی ہے صحافیوں کو عزت دینا معاشرے کے ہر فرد کی زمہ داری ہے ہر جگہ صحافی حضرات کو دھمکایا جا رہا ہے صحافیوں پر تشدد ہو رہا ہے نامعلوم افراد کی طرف سے صحافیوں پر فائرنگ ہوتی ہے جو قابل مذمت ہے صحافی حضرات وہ لوگ ہے جو محکمہ پولیس کے ساتھ مل کر منشیات اور دیگر واردات کی نشاندہی کیلئے کوشاں ہے بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا مشن و مقصد جرائم کے نشاندہی میں اہم کردار ادا کرنا ہے جس طرح صحافی حضرات پولیس کے ساتھ مل کر جرائم اور دیگر واردت کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے اس طرح حکومت وقت کو بھی صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے میں صحافیوں کا ساتھ دینا از حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو بھی چاہیے کہ مثبت صحافت کے زریعے ملک و قوم اور عوام کی خدمت کرے انہوں نے مزید کہا کہ مثبت صحافت کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں