جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری محمد ریاض گوندل)جہلم فلاحی تنظیم کے زیراہتمام خواتین پر تشدد کی وجوہات اور ان کے تدارک کے لیے سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں عورتوں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں کے عمائدین سمیت خواجہ سراؤں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق خواتین پر تشدد کی وجوہات اور ان کے تدارک کے حوالے سے 16 ڈیز آف ایکٹیوزم کے نام سے فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام خواتین پر تشدد کے حوالے سے آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین سمیت عورتوں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں کے عمائدین نے شرکت کی سمینار کا مقصد معاشرے میں خواتین پر تشدد کی وجوہات اور اسکے تدارک کے لیے کس طرح کے اقدامات اٹھائے جائیں اس موقع پر معرو ف سپیکر شاویز کا کہنا تھا کہ 16 ڈیز آف ایکٹیوزم کے سمینار کے انعقاد کا مقصد خواتین پر تشدد کی وجوہات اور اسکے تدارک کے لیے آگاہی فراہم کرنا ہے اس پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ادارے اگر مضبوط ہوں گے تو تشدد کے واقعات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ترقی یافتہ معاشرے میں خواتین کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل،اسلام نے بھی عورتوں کو سب سے بہتر مقام دے رکھا ہے، معروف سماجی کارکن محترمہ شاہدہ شاہ کا کہنا تھا کہ اسلام نے عورت کو بہت سے حقوق دے رکھے ہیں اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ جینڈر بیس وائلنس دونوں طرف سے ہوتاہے اس کی آگاہی کی ضرورت ہے مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عورت پر نفسیاتی، مالیاتی، جسمانی، زہنی دباؤ سمیت ہر قسم کے تشدد کی روک تھام کے لیے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کر کے اس کا تدارک کیا جاسکتا ہے۔
