بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 15 دسمبر 2020
ساہیوال ( )کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار،فوڈ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیاء خصوصا دودھ میں ملاوٹ کو روکنے میں مکمل ناکام ھے،جی ٹی روڈ پر سینکڑوں ہوٹلز کی کبھی چیکنگ نہیں ہوئی،مقامی افسران اپنی کارکردگی کو بہتر کریں ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا -کمشنر کی وارننگ – تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ساہیوال ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر ساہیوا ل ڈویژن نادر چٹھہ نے اتھارٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی آخری وارننگ دی -اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر کے علاوہ تینوں اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز فوڈ آپریشنز شریک ہوئے -انہوں نے کہا کہ پورے ڈویژن میں کھانے پینے کی اشیاء میں بلا خوف و خطر ملاوٹ کی جا رہی ہے جس کی کوئی چیکنگ نہیں ہو رہی،دودھ کے 70روپے سے 110روپے تک مختلف ریٹ ہیں جو اتھارٹی کی ناقص کارکردگی کا مظہر ہے- کمشنر نادر چٹھہ نے فوڈ اتھارٹی کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ و ہ فیلڈ میں نکلیں اور چیکنگ کا عمل تیز کریں تاکہ انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں جا سکے – انہوں نے بین الاضلائی شاہرات خصوصی جی ٹی روڈ پر واقع سینکڑوں ہوٹلوں کی چیکنگ کرنے اور ریسٹورینٹس میں کام کرنے والے ملازمین کی سکرینگ کرنے کی بھی ہدایت کی –
