شہداء آرمی پبلک سکول کے لیے ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹر پشاور میں فاتحہ خوانی.

Spread the love

آرمی پبلک سکول کے ننھے پھولوں کی عظمت،شجاعت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر خطیر احمد

پشاور(نمائندہ وصال احمد)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 11 22 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے صوبے بھر میں قائم ریسکیو سٹیشنز میں شہداء آرمی پبلک سکول کیلئے خصوصی دعائیہ اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر واقع نے انمٹ نشانات چھوڑے ہیں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے دہشت گردی، قدرتی و ناگہانی واقعات میں بہترین خدمات فراہم کرنے پر ریسکیو 1122 کا دائرہ کار صوبے بھر تک پھیلایا ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 11 22 خیبر پختون خواہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ریسکیو 1122 کو دور حاضر کے جدید ترین آلات سے لیس کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے ننھے پھولوں کی عظمت ،شجاعت، اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں