بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 17 دسمبر 2020
ساہیوال( )ساہیوال میڈیکل کالج میں تھیلسمیا سے بچاؤ کی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے کی -ورکشاپ میں پراجیکٹ کو آرڈینیٹر ڈاکٹر یاسمین احسان نے تھیلسمیا سے بچاؤ کے لئے حمل کے دوران cvٹیسٹ کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور لیڈی ڈاکٹرز کو مذکورہ ٹیسٹ کی عملی تربیت بھی دی – سیمینار میں ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید چوہدری،شعبہ گائنی کی ڈاکٹر سدرہ بانو اور ڈاکٹر زریں امجد اور شعبہ پتھالوجی کی ڈاکٹر آمنہ عروج نے بھی شرکت کی -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے بچوں میں تھیلسمیا کی جان لیوا بیماری کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے -انہوں نے کالج میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے لئے تھیلسمیا ریسرچ پراجیکٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کا تھیلسمیا ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے تاکہ بچوں کو اس خطر ناک بیماری سے بچایا جاسکے