عباس احسن کا تعلق چارسدہ سے ہے اور سابق آئی جی پولیس گلگت بلدستان احسن مختار اشرف کے صاحبزادے ہیں۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ
یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ عباس احسن کی سی سی پی او پشاور تعیناتی صوبائی و مرکزی حکومت کا اہم اقدام ہے پشاور پولیس میں تعینات ہونے والے نئے سی سی پی او پشاور کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے نوجوان بہادر پولیس افیسر عباس احسن سابق آئی جی پولیس گلگت بلدستان احسن مختار اشرف کے صاحبزادے ہیں اور وفاقی سیکرٹری احمد حنیف اورکزئی کے سالے ہیں موصوف کے ایک بھائی علی پاک آرمی سے میجر ریٹائرڈ ہوئے ہیں عباس احسن 6 اپریل 1973 میں Djibouti کے ملک میں پیدا ہوئے جب ان کے والد Djibouti کے پاکستانی سفارت خانے میں قونصلر تعینات تھے موصوف 1 سمتبر 1999ء میں 26 کامن میں پولیس فورس میں بطور اے ایس پی شامل ہوئے جو ڈی آئی جی عالم شنواری کے بیچ میٹ ہیں نوجوان بہادر پولیس افیسر عباس احسن کی اہلیہ بھی فارن سروس میں سی ایس ایس افسر تعینات ہیں عباس احسن اس سے پہلے سی سی پی او راولپنڈی اور ایس ایس پی اسلام آباد سمیت ایف آئی اے میں بھی رہ چکے ہیں۔ اے ایس پی بھرتی ہونے سے اب تک وہ خیبر پختونخواہ میں کسی جگہ بھی تعینات نہیں رہے جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بہادر پولیس افیسر سی سی پی او پشاور عباس احسن کو دلی مبارکباد پیش کرتے کہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی سی سی پی او پشاور عباس احسن کو اور بھی کامیابی و کامرانی نصیب کرے۔آمین