



مہمانِ خصوصی فخر جہلم چوہدری راشد آف گھرمانہ نے بہترین کھیل پیش کرنے پر ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا،
جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی) جہلم پہلا آل پنجاب صفدر علی میموریل ون ڈے ہاکی ٹورنامنٹ نوید صفدر چغتائی کی زیر نگرانی منعقد ہوا،
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی معروف کارروباری شخصیت صدر پی ایچ ایف جہلم نوید صفدر چغتائی نے پہلا آل پنجاب صفدر علی میموریل ون ڈے ہاکی، ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا، ہاکی ٹورنامنٹ میں منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، گجرات، گوجرخان سمیت ضلع بھر کی ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ میں کینٹ کلب نے سائپرس کلب کو 2 صفر سے پچھاڑ دیا، مہمان خصوصی راشد آف گھرمالہ، عامر سلیم میر، شاہین ڈار، خالد بٹ، استاد طارق، چوہدری امتیاز نے آنے والی ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر نقد انعام سے نوازا، پنجاب بھر سے ہاکی ٹورنا منٹ کھیلنے کے لئے آنے والی ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر نقد انعام سے نوازہ، آخر میں چوہدری راشد آف گھرمالہ نے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بلال کیانی اور رنر اپ ٹیم کے کپتان سمیر کو انعام سے نوازا اس موقع پر چوہدری راشدآف گھرمالہ نے صدر پی ایچ ایف جہلم نوید صفدر چغتائی کو بہترین ٹورنا منٹ انعقاد کرنے پر مبارک باد پیش کی۔