جہلم مرکزی شیخ برادری کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم مرکزی شیخ برادری کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ، جنرل میڈیکل، گائنی، چلڈرن سمیت دیگر مریضوں کا مفت چیک اپ اور ادویات کی فراہمی کی۔ ہر سال مرکزی شیخ برادری کی جانب سے کیمپ لگایا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے گزشتہ روز میجر ملک محمد اکرم شہید پارک میں مرکزی شیخ برادری کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں سے زائد سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات مہیا کیں۔ اس میڈیکل کیمپ میں جہلم،د ینہ، سرائے عالمگیر، سوہاوہ، میرپور آذاد کشمیر سمیت علاقوں سے سینکڑوں مریضوں نے اپنا مفت علاج معالجہ کروایا اور مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپس کا انعقاد وقتاً فوقتاً ہونا چاہیے آج کے معاشی بدحالی کے دور میں غریب، سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نہ تو علاج معالجہ کرواسکتے ہیں اور نہ ہی ادویات خریدسکتے ہیں، مرکزی شیخ برادری کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے غریب افراد کو صحت کی سہولت میسر آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں