بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن21دسمبر 2020
ساہیوالب(آ صف ندیم )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں محبت اور رواداری کو فروغ دے کر مزید رنگ بھرے جا سکتے ہیں،مسیحی برادری نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے جسے ہر سطح پر سراہا جانا چاہیے،مسیحی برادری کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں او ر ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے -انہوں نے یہ بات نواحی چک نمبر190/9Lمیں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز خان،ڈپٹی کمشنر بابر بشیر اور مسیحی برادری کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی -انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کو در پیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی – گورنر نے عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کے لئے گاؤں میں ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا اور نواحی 4دیہات کے بچو ں میں چیکٹس بھی تقسیم کیں-اس سے پہلے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے القلم ٹرسٹ غازی آباد کے تحت بنائے گئے سکول کا افتتاح کرتے ہوئے
