امن دشمن قوتیں پاکستان میں استحکام نہیں دیکھنا چاہتیں۔ساجدہ احمد

Spread the love

پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔چیئرپرسن تحریک استحکام پاکستان اتحاد

یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک استحکام پاکستان اتحاد کی چیئرپرسن محترمہ ساجدہ احمد نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین افواج اور جزبہ ایمانی موجود ہے انشاء اللہ پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بھارت سے پاکستان کی ترقی اور استحکام ہضم نہیں ہو رہا مزہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جتنا کام پاکستان میں ہو رہا ہے اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی میں علماء کرام کا کردار قابل تحسین ہے تحریک استحکام پاکستان اتحاد کی چیئرپرسن محترمہ ساجدہ احمد نے روزنامہ گلوبل ٹائمز اخبار یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ بھارت سیمت امن دشمن قوتیں پاکستان میں استحکام نہیں دیکنا چاہتیں اور وہ ہمیشہ سے امن کے خلاف شازشیں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اور امن کا قاتل ہے محترمہ ساجدہ احمد نے مزید کہا کہ ہماری افواج پاکستان نے پہلے بھی بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی بھارت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں