جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ضلع کچہری میں کم مالیت والے اسٹامپ پیپر ناپید ہو گئے،شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، 50روپے کا اسٹامپ پیپر ناپید، بیان حلفی کے لئے مجبوراً شہری 100روپے والا اسٹامپ پیپر 200روپے کے عوض خریدنے پر مجبور۔اسٹامپ پیپر فروخت کرنے والے اشٹام فروش 100روپے کا اشٹام پیپر 200 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں،شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مختلف مالیت کے اسٹامپ پیپر دستیاب نہیں ہیں۔ کبھی 50 کبھی 100 روپے مالیت کے اشٹامپ پیپر غائب ہو جاتے ہیں، کبھی 500 روپے مالیت کے اسٹامپ پیپرز کو غائب کر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے 50 اور100 روپے مالیت کے اشٹامپ پیپر ضلع کچہری میں موجود اشٹام فروشوں نے غائب کر رکھے ہیں۔ ضلع کچہری میں آنے والے سائلین کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری جسے ایوانِ عدل کے نام سے پکارہ جاتا ہے، اشٹام فروشوں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے ضلع کچہری میں آنے والے سائلین کی کھال ادھیڑنی شروع کر رکھی ہے۔ سائلین نے ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
