ساہیوال( آ صف ندیم)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال کی ہدایت پر ضلع بھرمیں ٹریفک ایجوکیشن ایکٹویٹیز کاسلسلہ جاری ہے ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ سینئرٹریفک اسسٹنٹ اکبرعلی اورٹریفک اسسٹنٹ محمد شکیل نے ٹرانسپورٹ اڈوں پر جاکرڈرائیوروں،کنڈیکٹروں اوراڈامالکان کو ٹریفک قوانین،دھنداورسموگ بارے آگاہی فراہم کی-انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال کی نگرانی میں شہریو ں کوبہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس ساہیوال ہمہ وقت کوشاں ہے-ہمارامقصد شہریوں کوٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظردھند اورسموگ کے دوران احتیاطی تدابیر پرعمل کرکے اپنی اوردوسروں کی زندگیوں محفوظ بناناہے-انہوں نے کہاکہ اپنی گاڑی پرمکمل کنٹرول رکھیں،گاڑی کے فرنٹ شیشے کو ہمیشہ صاف رکھیں،ہیٹرزاورواپئرزکودرست حالت میں رکھیں،اپنی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ ومرمت کروائیں تاکہ دھوئیں کی وجہ سے ماحول میں آلودگی کم سے کم ہو-دوران ڈرائیونگ موبائل فون کااستعمال مت کریں -اس موقع پر انہوں نے ڈرائیورحضرات میں پمفلٹ تقسیم کئے-اڈامالکان اورڈرائیوروں نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال اوران کی ٹیم کا شکریہ اداکیاہے
