مرکزی دارالعلوم ضیاءالحرمین سوہدرہ میں مسلم ہینڈز کے زیر انتظام زیر تعمیر گوشہ درود شریف کے تعمیراتی کام کے پہلے مرحلے کی تکمیل

Spread the love

وزیرآباد (بیورو چیف طارق ملک ) مرکزی دارالعلوم ضیاءالحرمین سوہدرہ میں مسلم ہینڈز کے زیر انتظام زیر تعمیر گوشہ درود شریف کے تعمیراتی کام کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر ایک خصوصی تقریب ناظم اعلی پروفیسر قاری ظفر اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں آستانہ عالیہ سہروردیہ سوہدرہ کے زیب سجادہ پیر سید محمد صفی اعظم چن پیر صاحب مہمان خصوصی تھے. اس موقع پر مسلم ہینڈز کے ایریا مینجر رانا عمر، پراجیکٹ مینجر امجد صدیقی،فنانس آفیسر ذیشان اعظم، آفس اسٹنٹ محمد عارف، پبلک ریلیشن آفیسر طارق ملک، جماعت اہلسنت کے صدر شیخ رفاقت، ممتاز ماہر تعلیم نجیب اللہ بٹ،کے علاوہ مشائخ عظام، علماء کرام اور ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کی.تعمیراتی شعبہ کے انچارج انجنیئر طارق محمود نے منصوبہ کی تفصیلات بارے بریفنگ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں