وزیراعلی پنجاب کی ساہیوال آمد

Spread the love

:ساہیوال آصف ندیم

1۔ساہیوال-وزیراعلی پنجاب سرکٹ ہاوس کے قریب ہیلی پیڈ پر 4 بج کر 40 منٹ پر پہنچے تو وزیراعلی کا استقبال صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال، سید صمصام بخاری ایم این اے مرتضی اقبال ،کمشنر ساہیوال اور آر پی او ساہیوال نے کیا۔

2۔وزیر اعلی کی آمد سے قبل تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا آفتاب،ٹکٹ ہولڈروں اور وزیر اعلی شکایت سیل شیخ چوہان سمیت تمام کارکنوں اور عہدیداروں کو ہیلی پیڈ پر جانے سے روک دیا گیا اور کمشنر آفس میں ملاقات کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد سب کمشنر آفس پہنچ گئے۔

3۔وزیر اعلی کی آمد سے قبل جی ٹی روڈ اور شہر کے داخلی راستوں اور ہسپتال جانے والے راستوں کو پولیس نے ناکے لگا ناکہ بندی کر رکھی تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو وزیراعلی کی آمد تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی شاہراہوں کو پولیس چار،چار گھنٹے تک بند رکھا جس کی وجہ سے شہری یرغمال بن کر رہ گئے۔

4۔ساہیوال میں وزیراعلی کی آمد سرکاری مشنری اور پی ٹی آئی کے وزراء کے ساتھ شہر میں گشت کرتی بھینسوں نے وزیراعلی کا استقبال کیا وزیراعلی کا،قافلہ ہیلی پیڈ سے ٹیچنگ ہسپتال پہنچا تو راستے میں باقاعدہ طور پر گشت کرتی بھینسیں بھی وزیر اعلی کے پروٹوکول میں شامل ہوئیں اور وزیراعلی کا استقبال کرنے کا شرف حاصل کیا اس موقع پر پولیس کے ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

5۔ساہیوال میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں بھینسوں کا داخلہ بند ہونے کے باوجود میٹرو کارپوریشن کی انتظامیہ وزیراعلی کی آمد پر بھی خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔

6۔ساہیوال وزیراعلی کی آمد پر سرکاری خزانہ سے کمشنر کی جانب سے ساہیوال کی شاہراہوں کے کھمبوں پر استقبالیہ بینرز لگائے گئے تھے اس بات پر شہریوں نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ کورونا کی وجہ سے غریب طبقہ راشن کو ترس رہا ہے اور لاکھوں روپے کے بینرز سرکاری کھاتے سے لگائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں